۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا  سید صفدر حسین یعقوبی

کچھ جانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کے جانے سے صرف خاندان،رشتہ دار اور دوست و احباب  ہی مغموم نہیں ہوتے؛ بلکہ پورا علاقہ و ملک اور پوری دنیا غمزدہ  ہوکر فرش عزا بچھا دیتی ہے:مولانا صفدر حسین یعقوبی 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم میں مقیم بزرگ ہندوستانی شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا صفدر حسین یعقوبی نے علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے کچھ جانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کے جانے سے صرف خاندان والے ، رشتہ دار اور دوست و احباب  ہی مغموم نہیں ہوتے؛ بلکہ پورا علاقہ ، پورا ملک ، پوری دنیا غمزدہ  ہوکر فرش عزا بچھا دیتی ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ 

إِذا أَصابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ
قَالَ اِمَام عَلِیّ عَلَیْہ السَّلَام :إذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلمَةٌ لا يَسُدُّها إلّاخَلَفٌ مِنهُ

اس عالمِ آب وگل میں جو بھی آتا ہے، جانے کے لئے ہی آتا ہے اور ہر جانے والا اپنے پیچھے اپنے خاندان والوں رشتہ داروں اور دوست و احباب کو سوگوار چھوڑ جاتا ہے؛ لیکن کچھ جانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کے جانے سے صرف خاندان والے ، رشتہ دار اور دوست و احباب  ہی مغموم نہیں ہوتے؛ بلکہ پورا علاقہ ، پورا ملک ، پوری دنیا غمزدہ  ہوکر فرش عزا بچھا دیتی ہے اورمرنے والے کے غم میں ہر گھر  ماتم کدہ بن جاتا ہے، ایسے ہی جانے والوں میں حجۃ الاسللام مولانا طالب جوہری مرحوم ہیں ۔ جنھوں نے آج ساری قوم  کو سوگوار چھوڑ کر دعوتِ اجل کو لبیک کہا۔ إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ، وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى۔

بلا شبہ حضرت علامه کی وفات حسرت آیات شیعہ قوم کےلئے بلکہ ملت اسلامیہ کے لئے عمومی طور پر اوراہل کراچی اور ان کےخاندان و رشتہ داروں  کے لئے خصوصی طور پر ایک بہت بڑا خسارہ ہے؛ لیکن قضا وقدر کے فیصلے پر صبر وشکیب کے علاوہ  کوئی اور چارہ نہیں۔

ہم مولانا کے اہل خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ان کے خدمت میں  تعزیت پیش  کرتے ہیں اور پسماندگان کے لئے دعا کرتے ہیں کہ خدا وند عالم ان لوگوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

 صفدر حسین یعقوبی 
 قم المقدسه

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .